لاہور(اسپورٹس ڈیسک )ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا کا سنسناٹی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں سفر تمام ہوگیا‘فاتح جوڑی کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی۔ یوکرائن کی لیوڈمیلا وکٹوریونا کیچینوک اور ان کی لٹویا کی جوڑی دار جیلینا اوسٹاپنکو نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں کے دوسرے رائونڈ میں ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا کو شکست دی۔کامیابی کا سکور 2-6 اور 4-6 رہا۔