کوئٹہ ( آن لائن) سیلابی ریلے سے متاثر ہونے والا پاک ایران ریلوے ٹریک گیارہ روز بعد بحال کر دیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق حالیہ سیلابی ریلے پاک ایران ریلوے ٹریک کو مختلف علاقوں میں بہا کر لے گئے تھے۔اب دالبندین سیکشن پر پاک ایران ریلوے ٹریک مکمل طور پر جاری ہے۔دالبندین سٹیشن پر کئی دنوں سے کھڑی مال بردار ٹرین تفتان بارڈر روانہ ہوگئی جبکہ یک مچھ میں کھڑی مال بردار ریل بھی دالبندین سٹیشن پہنچ گئی۔
پاک ایران ریلوے ٹریک گیارہ روز بعد بحال
Aug 20, 2022