فیروزہ (نامہ نگار) چولستان اور عباسیہ سے طوفانی ہوا کا بگولہ اچانک نمودار ہوا جو چولستان اور عباسیہ کے چکوک کے علاوہ فیروزہ کی چیمہ بستی ریسٹ ہاؤس بائی پاس سے ہوتا ہوا موضع عارف بلوچ موضع نواں آرائیں میں اختتام پذیر ہوا جسکے نتیجہ میں لاکھوں روپے کی سولر پلیٹیں فریزر چاپائیاں کریانہ اور بیکری کا دیگر سامان وغیرہ ہوا میں اڑ کر دور دور تک جا گرا‘لاکھوں روپے کا سامان چکنا چور ہو گیا ‘لوگ گھروں سے باہر نکل آئے استغفار کرنے لگے انہوں نے یہ سمجھا کہ قیامت برپا ہو چکی ہے تاہم جلد ہی یہ طوفانی بگولا ختم ہو گیا۔
ہوا کے طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی‘ شہریوں میں خوف و ہراس
Aug 20, 2022