صوبہ پنجاب کو پولیو فری بنانا اولین ترجیح ہے : ڈاکٹر اختر ملک 

ملتان (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب ڈاکٹر محمد اختر نے انسداد پولیو قومی مہم کے سلسلے میں گورنمنٹ ٹاؤن اسپتال ایس بلاک نیوملتان میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہاکہ صوبہ پنجاب کو پولیو فری بنانا اولین ترجیح ہے انسداد پولیو قومی مہم 22 تا 26 اگست جاری رہے گی پنجاب بھر میں کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے تمام والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں آج کے دو قطرے آنے والی صحتمند نسلوں کی ضمانت ہیں۔ سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال اورسی ای اوہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی اورایم ایس سول ہسپتال راؤ امجد نے کہاکہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔

ای پیپر دی نیشن