چوکی والا چھپڑ روڈکو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے،صوبائی وزیر مواصلات

ڈیرہ غازیخان، دراہمہ،تونسہ شریف (بیورو رپورٹ ، خبر نگار،نمائندہ نوائے وقت) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات علی افضل ساہی نے تحصیل تونسہ کا دورہ کرکے بین الصوبائی شاہراہ چوکی والا چھپڑ والا پراجیکٹ کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہیں ایف ڈبلیو او کے افسران نے بلوچستان سے ملانے والے روڈ پراجیکٹ پر بریفنگ بھی دی. علی افضل ساہی نے موقع پر جاکر زیر تعمیر روڈ پراجیکٹ سائیٹ کا وزٹ کیا۔صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ چوکی والا چھپڑ روڈ پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے،شیخ خلیفہ پل پر بھی صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی۔انہوں نے شیخ خلیفہ پل کی مکمل ماڈل سٹڈی پر فوکس کرنے کی بھی ہدایت کی۔صوبائی وزیر کو محکمہ لائیو سٹاک کے زیر تعمیر بریڈ تجرباتی سٹیشن کی سیلابی پانی سے گرنے والی چار دیواری کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری کیمونیکیشن اینڈ وففرکس پنجاب مجاہد شیر دل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان،اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسد چانڈیہ،ایس پی غیور احمد،چیف انجینئر نوید احمد بھٹی،ایڈیشنل سیکرٹری ساؤتھ پنجاب راؤ ارشاد،ایس ای شیخ اعجاز احمد،ایکسئن میاں افتخار احمد وددیگر بھی ہمراہ تھے۔

ای پیپر دی نیشن