اتحاد وحدت اخوت ،تحمل اوربرداشت قرآنی پیغام ہے،اشفاق وحیدی 

Aug 20, 2022


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) شیعہ علماءکونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجت اسلام اشفاق وحیدی نے کہا ہے کہ اتحاد وحدت اخوت ،تحمل اوربرداشت قرآنی پیغام ہے انسان کی ترقی کا معیار تعلیم ہے جو معاشرہ علم کے ذریعے ترقی پاتا ہے وہ کبھی تنزلی نہیں پاتا انسانیت کی تربیت اور آزادی کا بہترین مرکز سیرت معصومین ہے گزشتہ روز نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی رہنما¶ں کی ذمہ داری ہے کہ امت واحدہ کی شکل میں عوام کا شعور اجاگر کریں اور انتشار پھیلانے والے عناصر کے عزائم کو ناکام بنائیں تاکہ عالم اسلام ایک مضبوط طاقت بن سکے دور حاضر میں ایسی پالیسیاں مرتب کرنے کی ضرورت ہے جس کے ذریعہ مہنگائی بیروزگاری دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے ۔

مزیدخبریں