راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے نمایاں نمبر حاصل کرنے والے حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے بچوں کے لیے تعلیمی وظیفے کے چیک تقسیم کیے،چیک پنجاب پولیس کی ویلفیئر پالیسی کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے15حاضر اور ریٹائرڈ پولیس افسران میں 04لاکھ13ہزار450 روپے کے چیکس تقسیم کیے،اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کا کہنا تھاکہ چیک تقسیم کرنے کا مقصد پولیس ملازمین اور ان کے بچوں کو تعلیمی اخراجات فراہم کرنا ہے تاکہ بچوں کی تعلیم والدین کے لیے بوجھ نہ بنے،پولیس افسران واہلکاروں کے بچوں کی ویلفیئر کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں، بچے ملک اور قوم کا سرمایہ اور مستقبل ہیں۔
اتحاد اُمت کےلئے محسن امت کے منشور کو دستور بنانا ہوگا،کانفرنس سے خطاب
راولپنڈی(جنرل رپورٹر ) اسلام مفاہمتی عمل کےلئے پائیدار حکمت عملی کی تشکیل تعلیمات نبوی کی روشنی میں ہی حاصل کی جاسکتی ہے ، اسلام کی اصل صورت ، سیرت النبی کے آئینہ میں نظر آئیگی ،اتحاد اُمت کےلئے محسن امت کے منشور کو دستور بنانا ہوگا ، نبی پاک دنیا کائنات کی عظیم ہستی ، جن کے ماتھے کی روشنی سے روشن خیالی جنم لیتی ہے جن کے قدموں کے نشان سے منزل کا سراغ ملتا ہے، محمدی مسجد لالکڑتی میںسیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ آمنہ کے لعل کی سیرت اپنانے سے ہر گھر سے امن کی خوشبوآئے گی ، نبی پاک نے کانٹوں کے مقابلے میں کانٹے بچھانے کا حکم نہیں دیا ۔