راولپنڈی ( اکمل شہزاد سے )راولپنڈی میں شہری بجلی کے اضافی بلوں اور مہنگائی کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے، ملک میں عام آدمی پہلے مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے ، بازار دس چیزیں لینے جاﺅ چار لیکر واپس آ جاتے ہیں مہنگائی اتنی ہے کہ گھر کے اخراجات پورے نہیں ہوتے اوپر سے حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں کی مد میں ہزاروں روپے کا اضافہ بوجھ عام آدمی کے سرپر ڈال دیا ہے، بجلی کے بل دیکھ کر تو ہوش ہی اڑ جاتے ہیں کہ اب بجلی کے بل بھریں یا گھریلو اخراجات پورے کریں یا پھر بچوںکی تعلیم کے اخراجات پورے کئے جائیںان خیالات کا اظہار نوائے وقت کے سروے میں نوشاد پرویز، اقبال احمد، شیخ اشرف، محمد خرم، حسن علی نے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے بعد جب ن لیگ کی حکومت آئی تو امید تھی کہ مہنگائی کنٹرول ہو گی ، ملک میں خوشحالی آ جائے گی، لیکن موجودہ حکومت نے تو غریب آدمی کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا، شہریوں نے بتایا کہ اس سے قبل کبھی بھی اس طرح کی مہنگائی نہیں دیکھی نا کہ اس سے قبل بجلی کی بلوں میں اس قدر اضافہ دیکھا گیا کہ گھر کے تمام اخراجات ایک طرف اور بجلی کے بل ایک طرف ہوتے ہیں ، معلوم نہیں گھریلو اخراجات کیسے پورے کئے جائیں حکومت مہنگا ئی اور بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کے پہلے عام آدمی کی آمدن بڑھانے کیلئے بھی تو اقدامات کرے ، ملک میں بیروزگاری ہے پڑھے لکھے نوجوان فارغ دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، یہ ٹیکسز کی بھرمار اور لا محدود مہنگائی کو کیا کبھی کنٹرول بھی کیا جائے گا، حکومت کو چاہیے کہ عوام کو سستی بجلی اور سستی اشیاءو خوردونوش کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
حکومت نے بجلی بلوں کی مد میں ہزاروں روپے کا اضافہ کا بوجھ عام آدمی کے سرپر ڈال دیا ، گھریلو اخراجات کےسے پورے کےے جائےں؟
Aug 20, 2022