زلفی بخاری نے پوری زندگی انگریزوں کے درمیان گذاری،ملک عبیداللہ 


پنڈی گھیب(نامہ نگار)سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی پنڈی گھیب ملک عبیداللہ طاہر نے کہا ہے کہ زلفی بخاری کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران غزوات کے حوالے سے جاہلانہ بیان دینے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ،زلفی بخاری نے پوری زندگی انگریزوں کے مابین گذاری اور انکی طرح کا حلیہ اپنایا مگر جب محرم الحرام آئے تو دین کے حوالے سے کم علمی کے باوجود مقدس ہستیوں اور دینِ اسلام کے اہم معرکہ جات کے حوالے سے اپنی طرف سے تشریحات نکالنا شروع کر دیں،زلفی بخاری سیاسی لیڈر بنیں تو بہتر ہے اگر وہ ذاکر بننے کی کوشش کرینگے تو یہ انکے بس کی بات نہیں اِس سے قبل بھی اسلام آباد میں حضرت ابو بکر صدیق ؓکی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون آصف علوی کیساتھ ملاقات کرکے اسے بیرونِ ملک بھگانے کا الزام بھی اِنہی کے سر ہے , سیاست میں متنازع مذہبی معاملات کے حامل زلفی بخاری کو اپنی پوزیشن واضح کرنا ہو گی اگر وہ کھل کر مذہبی رہنما بن جائیں تو بہتر رہے گا ۔

ای پیپر دی نیشن