پی ڈبلیو ڈی میںکئی مظاہرین نے بجلی کے بل بھی جلائے،حکومت آئی ایم ایف کے اشاروں پر غریبوں کا خون نچوڑنے کی روایات بندکرے

Aug 20, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار)جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام بجلی کے بلوں میں لگائے گئے ظالمانہ ٹیکس اور مہنگی بجلی کے خلاف احتجاجی مہم کے سلسلے میں پی ڈبلیو ڈی میں بعد نمازجمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کی، اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیدوار برا ئے قومی اسمبلی ملک عبد العزیز، امیدوار برا ئے چیئر مین ہما ایوب اور دیگر نے بھی خطاب کیا، احتجاجی مظاہرے میں جماعت اسلامی کے کارکنان کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، مظاہرین نے حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ کئی مظاہرین نے بجلی کے بل بھی جلائے۔ میاں محمد اسلم نے مظاہرین سے خطاب کر تے ہو ئے کہا حکومت آئی ایم ایف کے اشاروں پر غریبوں کا خون نچوڑنے کی روایات بند کرے۔ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ بجلی کے بلوں میں جی ایس ٹی، انکم ٹیکس اور ٹی وی ٹیکس کے نام پر لوگوں کو جرمانے کیے جائیں، حکومتی عہدیداروں، وزرا، بیوروکریسی کے بجلی کے بل بھی غریب عوام سے وصول کےے جا رہے ہیں، عوام اب سرکاری بنگلوں اور محلات میں مفت استعمال ہونے والی بجلی کے عوض تاوان بھرنے کو مزید تیار نہیں ہیں، انھوں نے کہا جماعت اسلامی نے گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں میں لگائے جانے والے ظالمانہ ٹیکس کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مہم شروع کر دی ہے،بجلی کے بلوں میں عائد ٹیکسز کو عدالت میں بھی چیلنج کرنے جارہے ہیں، میاں محمد اسلم نے کہا وہ وقت دور نہیں جب عوام اسلام آباد کا رخ کر کے حکمرانوں کا محاسبہ کرے گی۔


محکمہ ٹورازم پنجاب نے بھرتیاں مقامی لو گو ں کی بجائے باہر سے کیں 
مری(نامہ نگار خصوصی )محکمہ ٹورازم پنجاب نے بھرتیاں کردیں جبکہ ان میں مری کاکوئی بھی رہائشی نہ ہے سابقہ حکومت کے دور میں تمام بھرتیاں لاہور سے کی گئی مسلم لیگ ق تحصیل مری کے کنونےئرمحمدظہور عباسی سابق جنرل کونسلر مری سٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے اپیل کی ہے مری کے لوگوں کو محکمہ ٹورازم میںبھرتی کیاجائے حالانکہ مری کے تعلیم ےافتہ بےروزگارنوجوان ملازمتیں نہ ہونے کے باعث شدید مالی مشکلات کا ماےوسی کاشکار ہیں مری کے نوجوانوں کا بھی حق ہے کہ وہ ٹورازم میں بھرتی ہواوروہ دیگر سے بہتر کارکردگی دکھاسکتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے وزیراعلیٰ پنجاب چو ہدری پرویز الہیٰ نوٹس لیں اور مری،کوٹلی اورگلیات سے تعلیم ےافتہ نوجوانوں کوروزگاردینے کے احکامات جاری کریں ،سیاحت کے حوالے سے مری کے نوجوان دیگر شہروں سے آنے والے ملازمین سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھاسکتے ہیں۔

مزیدخبریں