فیصل آباد(اے پی پی)اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع)خالد اقبال نے آبپاش علاقوں کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30اگست سے قبل مکئی کے کھیتوں میں فاسفور س اور پوٹاش کی مکمل مقدار جبکہ نائٹروجن کا پانچواں حصہ ڈال دیں تاکہ مکئی کی اچھی پیداوار حاصل ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ موسم برسات کے دوران جڑی بوٹیوں کی افرائش تیزی سے ہوتی ہے۔ لہذا ان بروقت تلفی بھی ضروری ہے۔ اگرچہ مکئی کی اگیتی اقسام کی کاشت کا موزوں وقت 20 اگست تک ہے تاہم بارانی علاقوں میں مون سون کی بارشوں کے باعث کاشتکار مکئی کی کاشت 31 اگست تک بھی مکمل کرسکتے ہیں۔ مکئی کی اچھی پیداوار کیلئے ڈرل کاشت کی صورت میں 12 سے13 کلوگرام جبکہ کھیلیوں پر کاشت کی صورت میں 8 سے10کلوگرام اور چارہ کے طور پر استعمال کی صورت میں 40 سے50کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کیاجاسکتا ہے۔