لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب کالجز کے زیر اہتمام روبوٹکس ایگزیبیشن کا انعقادکیا گیا۔ نمائش کا اہتمام پنجاب کالج لاہور مسلم ٹاؤن میں کیا گیا۔ نمائش میں روبوٹکس ماڈلز کے علاوہ روبوٹکس مقابلہ جات کا بھی اہتمام کیا گیا۔ نمایاں مقابلہ جات میں سومو ریسلنگ،کار ریسنگ اور مسٹری باکس تھے۔پشاور، ملتان،راولپنڈی سمیت 18 شہروں کے پنجاب کالجز کے طلبہ نے نمائش میں حصہ لیا۔ پنجاب کالج لاہور نے ٹیم ٹرافی جیتی جبکہ پنجاب کالج فیصل آباد کی ٹیم نے رنر اپ ٹرافی اپنے نام کی۔نمائش کے اہتمام کا مقصد نوجوانوں میں جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی اور فروغ تھا۔جیتنے والے طلبہ کو کیش پرائزز،شیلڈز اور سرٹیفیکٹس دئیے گئے۔ مہمانان خصوصی کے طور پر محمد فرحان سربراہ آر این ڈی سپارکو اور ستارہ عارف نائب چیرپرسن پاکستان جاپان ڈیویلپمنٹ فورم نے شرکت کی اور طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو خوب سراہا۔