بارشوں نے سندھ حکومت کے دعووں کی قلعی کھول دی‘ ایم کیو ایم


کراچی (نیوز رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی نے حالیہ بارشوں میں حیدرآباد کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حالیہ بارشوں نے سندھ حکومت کے بلند و بانگ دعووں کی قلعی کھول دی ہے حیدرآباد میں عوام بارشوں کے پانی اور گندگی سے ذہنی اذیت کا شکار ہورہے ہیں حیدرآباد ڈوب رہا ہے جبکہ حکومت سندھ شہری سندھ پر قبضے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں عوامی خدمت کا ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں سندھ حکومت حیدرآباد کو ہر بار پیپلز پارٹی کو مسترد کرنے کی سزا دے رہی ہے۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم حیدرآباد کے عوام کو بے یار و مددگار تنہا نہیں چھوڑیں گے، کارکنان اپنی مدد آپ کے تحت ریلیف کا کام جاری رکھیں۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلی سندھ اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ بارش سے تباہ حال شہری علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔
متحدہ قومی موومنٹ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...