ُپی آئی اے اسکاﺅٹس کے تحت” ہمارا پاکستان“ تقریبات ختم 


کراچی (نیوز رپورٹر) PIAچیف آوپریٹنگ آفیسرامان اﷲ قریشی نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کروڑوں مسلمانوں کی جدوجہد اور لاکھوں مسلمانوں کی شہادتوں کا ثمر ہے۔ مدینہ منورہ کے بعد کلمہ کی بنیاد پر قائم ہونے والی دنیا کی دوسری بڑی مملکت پاکستان وجود میں آئی ۔آیئے ہم سب عہد کریں کہ ہم ملک ، قوم اور ادارے کی خدمت کیلئے کام کریں گے۔ صوبائی کمشنرPIA محمد شعیب ڈاہری نے کہا کہ ان حالات میں نوجوانوں کے اندر تحریک پاکستان کا وہ جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے جو تشکیل پاکستان کے وقت تھا۔آج اسی جذبہ جنون کی ضرورت ہے۔اپنے وطن کو عظیم تر بنانے کیلئے اسکاﺅٹس بڑھ چڑھکر حصہ لیں ۔یہ بات انہوں نے آج پی آئی اے ہیڈ آفس میں اسکاﺅٹس تقریب؛ ہمارا پاکستان ؛سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں جنرل مینیجر آغا عبدالصمد ، چیف فلائٹ سرجن ڈاکٹر لطف علی شاہ،اسٹیشن مینیجر کراچی ائرپورٹ احمد عالم،پرنسپل PIA ٹریننگ سینٹرمیڈم شگفتہ کلیم ،نائب صوبائی کمشنر سید جاوید رضا ، صوبائی سیکرٹری ملک سلیم اقبال ودیگر عہدیداران ، حق نواز، محمد ایاز،سید محبوب قادری گیلانی، سید اخلاق شاہ بخاری، طارق محمود،شاہد سپال و دیگرنے شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن