ریلوے کالونی سکھر میں ترقیاتی منصوبے التواءکا شکار


سکھر(بیورورپورٹ )محکمہ ریلوئے سکھر ڈویژن کے افسران کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپرواہی کے باعث سکھرریلوئے انجن شیڈ کالونی مسائل کا گڑھ بنتی جارہی ہے کالونی میں عرصہ کئی سالوں سے نکاسی و فراہمی آب کے منصوبے و ترقیاتی کام التواء کا شکار نظر آرہے ہیں کالونی کے مختلف علاقوں میں نالیاں اور گٹر ابلنے کے باعث گندہ پانی سڑکوں گلی محلوں میں جمع ہونا روز کا معمول بنا ہوا ہے وہی دو روز قبل ہونے والی بارش نے بھی ریلوئے انتظامیہ کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے اور کئی روز گذرنے کے بعد بھی برساتی پانی نکالا نہیں جاسکا ہے۔جبکہ دوسری جانب کالونی میں گذشتہ کئی ماہ سے نکاسی آب سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے گندہ پانی علاقے میں تالاب کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے جو مکینوں سمیت وہاں سے گذرے والے شہریوں کیلئے وبال جان بنا ہوا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ شکایات کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے،شہر بھر کا کچہرا گاڑیاں بھر کر یہاں ڈالا جارہا ہے ،تعفن اٹھنے سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں لیکن افسوس کوئی اقدام نہیں کئے جارہے ہیں علاقہ مکینوں سمیت سماجی حلقوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
منصوبے التواءکا شکار

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...