کنری (نامہ نگار) حالیہ بارشوں کے بعد کنری سمیت ضلع عمرکوٹ میں مویشیوں میں لمپی اسکن وائرس کے باعث تباہی پھیل گئی ہے,بیماری سے متاثرہ مویشی مرنا شروع ہو گئے ہیں مگر محکمہ لائیو اسٹاک کے پاس وائرس سے بچاو¿ کی ویکسین ہی دستیاب نہیں ہے،تفصیلات کے مطابق مون سون کی حالیہ بارشوں کے بعد کنری سمیت ضلع عمرکوٹ کی مختلف یونین کونسلوں فقیر عبداللہ۔ صوفی احمد علی۔ ٹالہی۔ شہید مائی بختاور۔ نبی سر تھر۔ میمن کنری۔ نواب آباد اور کنری شہر سمیت دیگر علاقوں میں لمپی اسکن وائرس کے پھیلاو¿ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے وائرس سے بچاو¿ کی ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے روازنہ کئی مویشی ہلاک ہو رہے ہیں متاثرہ مویشی مالکان کا کہنا ہے کہ رابطہ کرنے کے باوجود محکمہ لائیو سٹاک وائرس سے بچاو¿ کی ویکسین یا اقدامات کرنے کو تیار نہیں ہے جس کے باعث وہ انتہائی پریشان اور لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنے پر مجبور ہیں رابطہ کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک عمرکوٹ ڈاکٹر گھنیش کھتری نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع میں گائے اور بچھڑوں کی تعداد پونے تین لاکھ کے لگ بھگ ہے تین ماہ سے جاری رہنے والی مہم کے دوران ایک لاکھ 54 ہزار مویشیوں کی ویکسین کر دی گئی ہے فی الحال لمپی اسکن وائرس کی ویکسین کو دستیاب نہیں ہے جبکہ حالیہ بارشوں کے بعد ہونے والی موسمی بیماری کی ویکسین کا عمل جاری ہے جس کے لئے ضلع کے مختلف علاقوں میں وٹرنری افسران پر مشتمل آٹھ ٹیمیں فیلڈ ورک میں مصروف ہیں۔
لمپی اسکن وائرس
بیماری سے بچاﺅ کیلئے ویکسین دستیاب نہیں، محکمہ لائیو اسٹاک نے ہاتھ اٹھا لئے، مالکان اپنے جانور مرنے پر افسردہ، اعلیٰ گائے کی نسل ختم ہونے کا امکان
Aug 20, 2022