ہنگامی اقدامات کے اعلان اور تمام تیاریوں کے دعوﺅں کے باوجود حکمراں اپنے عوام کونہ بچا سکے، جانی و مالی نقصانات پر زبانی بیانات


حیدر آباد/ سانگھڑ/ نوابشاہ/ تنگوانی/ میہڑ/ میرپور خاص/ ٹنڈوالٰہیار/سبی (نامہ نگاران) مسلسل بارشوں نے شہروں کو برباد اور دیہات کو اجاڑ کر رکھ دیا، فصلیں پانی میں ڈوبنے سے کسانوں اور زمینداروں کی محنت رائیگاں، کئی صدمے سے بے ہوش، متعدد اسپتالوں میں داخل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابقنوابشاہ سے نامہ نگار کے مطابق 4دن کی مسلسل برسات نے نوابشاہ کو مکمل تباہ کردیا ،شہر دریا اور دیہات سمندر کا منظر پیش کرنے لگے،مکانات منہدم ہو نے سے اب تک 3افراد ہلاک ہوچکے ہیں بلدیہ کی نااہلی مجرمانہ غفلت سے بربادی ہوئی ۔ ڈی سی نے الرٹ کے دوران ہنگامی میٹنگ میں بلدیہ کو تمام ضروری اقدامات کاحکم دیکر تیاررہنے کی ہدایت جاری کی تھی ،بلدیاتی افسران نے انکے احکامات کو لات کی ٹھوکرمارکر اپنی من مانی کی نتیجہ شہر ڈوبا ہوا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ 4دن کی مسلسل برساتوں نے شہر نوابشاہ اور اسکے قرب وجوار کے چھوٹے شروں دوڑ باندھی بوچھیری سکرنڈ قاضی احد دولت پور اور انکے قرب وجوارکے سیکڑوں دیہاتوں کومکمل طور پر ڈبوکر رکھ دیا ہے ۔شہر نوابشاہ کے تمام نشیبی علاقے مکمل طور پر تین سے چار فٹ پانی میں ڈوب چکے ہیں وہاں رہائش پزیر افراد اپنی مدد آپ کے تحت صرف اپنے تن کے کپڑے سمیت بال بچوں کو لیکر محفوظ مقامات کی جانب نکل کھڑے ہوئے ہیں اور قریبی اونچے مقامات نہر کی کناروں پر بھوکے پیاسے پناہ لئے ہوئے ہیں جنہیں وہاں کے مخیرحضرات کھانا فراہم کررہے ہیں۔ ابتک 2بچوں سمیت 3افراد اپنی جانیں گنواچکے ہیں جبکہ 20افرادسے زائدشدیدزخمی ہوچکے ہیں مگر ابھی تک کہیں حکومتی اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں۔روہڑی سے نامہ نگار کے مطابق روہڑی میں گزشتہ دوروزتک وقفے وقفے سے موسلادھار اور تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ بدھ کی رات دیرسے شروع ہونے والی بارش جمعرات رات گئے تک جاری رہی روہڑی کے علاقے نیویارڈ کالونی مہتم گوٹھ میں بارش کی وجہ سے گھر کی چھت گرنے کی وجہ سے ملبے تلے دب کر 45سالاکوڈوولد سفر مہتم موقع پر ہی جابحق ہوگیا گھرکی چھت دھماکے سے گرنے کی آواز سن کر علاقائی مکینوں نے پہنچ کر ملبے تلے شخص کی لاش نکالی بتایا جاتا ہے کہ متوفی مزدور تھا اور بارش کے دوران گھر میں سویا ہواتھا علاوہ ازیں سال کا سب سے طاقتور بارشوں کا اسپیل تین روز سے جاری وقفے وقفے سے موسلادھار طوفانی وتیز اور ہلکی بارش سے شہر کے اکثر رہائشی وکاروبار مراکز،شاہراہیں،کھیل کے میدان، تفریح پارک، سرکاری و نجی دفاتر، ریلوے کالونیاں، تعلقہ اسپتال روہڑی، سیپکو دفاتر، بیشتر سرکاری نجی اسکول وکالج، مصروف ترین گزرگاہیں، مزارات، مساجد، مندر، امام بارگاہیں، کھجور منڈی، سبزی منڈی ودیگر سینکڑوں مقامات وعمارات زیر آب آگئی بلکہ شہر بھر میں کئی کئی فٹ بارش کا پانی جمع ہوگیا اور بیشتر رہائشی کاروباری علاقے اور شاہراہیں کھیل کے میدان وتفریح مقامات جھیل کے مناظر پیش کررہی ہیں۔
اندرون سندھ بارش

بدین سے نامہ نگار کے مطابق بدین ضلع کے ساحلی اور دیگر علاقوں میں وقفہ وقفہ سے کہیں تیز کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے،سمندر میں طغیانی ساحلی علاقوں کی ماہی گیر بستیاں دیگر دیہات اور شہری نشیبی علاقہ پانی کی زد میں ماہی گیروں نے مچھلی جھنگے کے شکار کی سرگرمیاں معطل کرکے کشتیاں کناروں پر لنگر انداز کر دی ہیں۔پنگریو سے نامہ نگار کے مطابق پنگریواورگردونواح کے علاقوں میں مسلسل جاری بارش نے تباہی مچادی ہے اوربارش نے پنگریو اوردیگرشہروں کو ڈبودیا ہے شدیدبارش کے باعث پنگریو کے مختلف محلے اور بازار زیرآب آگئے ۔سانگھڑ سے نامہ نگار کے مطابق 36 گھنٹوں مسلسل برسات نے علاقے کو تہس نہس کر کے رکھ دیا نشیبی علاقوں میں پانچ فٹ پانی کھڑا ہوگیا متاثرین نے اپنے مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کا رخ کرلیا گھروں دکانوں میں پانی داخل ہوگیا کروڑوں روپے کا نقصان 24 گھنٹوں سے نو فیڈر بند رابطے منقطع ہوگئے نشیبی علاقوں میں 5 فٹ پانی کھڑا ہوگیا درجنوں کچے مکانات منہدم سینکڑوں متاثرین دربہ در ہوگئے متاثرین نے ساپنگ سینٹروں پٹرول پمپوں اور کھلے آسمان کے نیچے ڈیرے جمالئے میڈیا کی نشاندہی پر پانچ فیملیز کو رات کے وقت شاپنگ سینٹر میں پانچ ٹینٹ اور دس مچھر دانیاں ڈی سی عمران الحسن خواجہ نے پہنچانے کے احکامات جاری کیے رات گئے اے سی طلحہ اسد خان مختیار کار معظم شرنے متاثرین کو ٹینٹ مچھر دانیاں فراہم کیں سانگھڑ کا مین سم نالہ اورٹاپ کر گیا جس کی وجہ شہر کا نکاسی آب مکمل طور پر رک گیا شہر بھر میں سیلابی صورتحال سامنے آگئی المنصورہ کالونی،سرور کالونی،سو سائٹی ماڈل ٹاو¿ن،واصف ٹاو¿ن زاہد ٹاو¿ن اور دیگر علاقوں میں برساتی پانی نے تباہی مچا دی مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے مال مویشی چارہ نہ ملنے کی وجہ سے مر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن