تنگوانی ( رپورٹ : پیر بخش نوناری ) گذشتہ 24 گھنٹوں سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے تنگوانی پریس کلب میں دراڑیں پڑ گئے۔ 10 سے زائد کچے مکانات گرنے کے اطلاعات موصول شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا دھان کے فصل کو نقصان بارش کے وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں سے 6 سے زائد بجلی فیڈر بند پڑ گئے بجلی بند ہونے سے ہسپتالوں مختلف بیماریوں کے مریضوں کے آپریشن نہیں ہو سکے۔ لوگوں کی زندگی مفلوج ہوگئی سول ہسپتال ڈگری کالج۔ ایس ایس پی آفیس۔ ڈی سی آفیس میں 2 سے 3 فٹ پانی جمع ہے میونسپل افسران برساتی پانی نکاسی نہیں کرا سکے شہریوں نے برساتی پانی نکاسی کرنے کا مطالبہ کیاہے
پاکستان ایٹمی قوت ہے، دشمن کی سازشیں ناکام ہونگی، مغلوں کے حوصلے بلند
شہدادپور(نامہ نگار) دی مغلز سندھ شہدادپور زون کی جانب سے ہفتہ آزادی کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد کیا گیا تاہم۔شدیدبرسات کے باعث ریلی کو مختصر کرتے ہوئے "بیگ ہاو¿س" شہدادپور پر پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وطن عزیز سے محبت اور خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں مرکزی چیئرمین خالد ظہور بیگ کی سانگھڑ اور شہدادپور میں مصروفیات کے باعث دی مغل سندھ کراچی ڈویڑن کی جانب سے ہفتہ آزادی کے سلسلے میں صدر وسیم مرزا نے نمائندگی کرتے ہوئے مزار قائد پر پھولوں کی چادر پیش کی اور آفیشیل قاری نے فاتحہ خوانی اور دعا کرائی مزار پر تعینات نیول دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔
اس موقع پر کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر خالد احمد بیگ, نائب صدر مرزا ظفر بیگ, جنرل سیکریٹری کراچی ڈویڑن مرزا عدنان بیگ, ضلع غربی کے آرگنائیزر پرویز خان, گلبہار زون کے مرزا اشفاق بیگ, ضلع سینٹرل کے مرزا راشد بیگ ضلع جیکب آباد کے آرگنائیزر صغیر عالم بیگ دی مغلز یوتھ سندھ کے آرگنائیزر وقاص علی خان و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم مرزا نے کہا کہ ہمارے آجداد نے قائد اعظم کی قیادت میں آذاد وطن پاکستان حاصل کیا اب اس کی حفاظت اور خوشحالی کے لئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہے شہید زوالفقار علی بھٹو کے عظیم ویڑن اور خدمات سے الحمد اللہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور رہتی دنیا تک شان سے قائم و دائم رہے گا مغل حکمرانوں نے بھی اپنے تین سو سالہ دور حکمرانی میں اس خطے پاک و ہند کی ہر طرح سے خدمت کی ہے مغل جاہ و جلال عدل و انصاف تعمیرات اور سفارت کاری دنیا مین مشہور ہے۔