پنگریو کے سیم نالے میں 30 فٹ چوڑا شگاف 

Aug 20, 2022


پنگریو(نامہ نگار) پنگریوکے قریب سیم نالے 17L میں گاو¿ں احمداڈھیجوکے سامنے 30فٹ چوڑا شگاف پڑگیاجس کی وجہ سے سیم نالے کاپانی قریبی دیہاتوں اورفصلوں میں داخل ہونے سے متعدددیہات اوروسیع اراضی پرمشتمل فصلیں زیرآب آگئے سیم نالے میں شگاف پڑنے کی اطلاع ملنے پرمقامی افرادکی بڑی تعدادشگاف پڑنے کے مقام پرپہنچ گئی اورانہوں نے اپنی مددآپ کے تحت شگاف بندکرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں تاہم پانی کے بہاو¿ میں تیزی اورمشینری نہ ہونے کے باعث شگاف بندکرنے میں تاخیراورمشکلات پیش آرہی ہیں اس حوالے سے مقامی افرادنے بتایاکہ انہوں نے سیم نالے میں شگاف پڑنے کے بارے میں ڈرینج افسران اورعملے کومطلع کرکے شگاف بندکرنے کی اپیلیں کیں مگرکوئی بھی آفیسریاعملہ یہاں نہیں پہنچااوردیہاتی اپنی مددآپ کے تحت شگاف بندکرنے کی کوشش کررہے ہیں ان باشندوں نے کہاکہ سیم نالے کی صفائی اورپشتوں کی مضبوطی کے لیے ہرسال جوبھاری رقم مختص کی جاتی ہے وہ افسران خردبردکرلیتے ہیں اورسیم نالے کی صفائی اورہشتوں کی مرمت نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے بارشوں کے دوران اکثرطورپراس مقام پرشگاف پڑتے رہتے ہیں اور علاقے میں کافی مالی نقصان ہوتاہے جبکہ علاقے کے ہزاروں باشندے شگاف کے پانی میں گھرے رہتے ہیں اورعلاقے کا زمینی رابطہ ضلع بدین سے کٹ مقامی باشندوں نے متعلقہ افسران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی اورمطالبہ کیاکہ شگاف بندکرنے کے لیے فوری طورپرمشینری اورعملہ بھیجاجائے اورسیم نالے کی صفائی کے لیے مختص بجٹ خردبردہونے کی انکوائری کرائی جائے
 شگاف پڑ گیا

مزیدخبریں