محکمہ خوارک ، فلور ملز مالکان کی ملی بھگت،کامونکی میںناقص آٹے کی فروخت جاری 

کامونکی (نمائندہ خصوصی) محکمہ خوارک ور فلور ملز مالکان کی ملی بھگت سے تحصیل بھر میں ناقص اور غیر معیاری آٹے کی فروخت کا سلسلہ جاری تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کوسستا آٹا فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے مگر تحصیل کامونکی کے ملزمالکان نے محکمہ فوڈ سے ملی بھگت کرکے عوام کو ناقص آٹے کی فراہمی کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے ناقص آٹے سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ سستے آٹے پر دی جانے والی سبسڈی بھی ہڑپ کی جارہی ہے، عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سستے آٹے کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔ اور ناقص آٹا فراہم کرنے والے فلور ملز مالکان اور اس عمل ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن