حکومت کی نااہلی نے ابررحمت کو زحمت بنادیا، جماعت اسلامی


حیدرآباد (نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے کہا ہے کہ مون سون کی حالیہ بارشوں نے انتظامیہ کی کارکردگی کے تمام پول کھل گئے۔ سندھ پرراج کرنے والی پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت جس کی خراب کارکردگی حالیہ برسات میں ایک بار پھرسامنے آ گئی۔ ابر رحمت برسی تو دہرے معیار کی بنی سڑکیں بارش کے ساتھ ہی بہہ گئیں۔حیدرآباد کی بیشتر ٹوٹی پھوٹی شاہراہیں شہریوں کو مہروں ہڈیوں سمیت مختلف تکالیف میں مبتلا کر رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بارش کے ایام میں انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب سڑکوں کے گڑھے حادثوں کا سبب بن رہے ہیں۔ کرپشن اور عوامی نمائندوں کی غفلت کے سبب شہر کی سڑکوں کا یہ عالم ہے کہ اب یہاں سڑک کم اور گڑھے زیادہ نظر آتے ہیں۔سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔انھوں نے کہا کہ پورے شہر کی سڑکوں کی حالت انتہائی ناگفتہ ہونے کے سبب یہ حادثوں کا سبب بن رہی ہیں اور ان پر پیدل چلنا بھی دوبھر ہے جس کی وجہ سے راہگیروں بالخصوص خواتین اور بزرگوں کے لیے یہ بالکل بھی محفوظ نہیں ہے۔ سڑکیں جگہ جگہ دھنس چکی ہے اورغیر ہموار ہیں۔ان گڑھوں میں بارش کا پانی بھرا ہونے کے سبب مزید دشواریاں آرہی ہیں۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ سڑکوں کی خستہ حالی اور بدحالی سے شہریوں میں شدید غم اور غصہ پایا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ جب تک حکمرانوں کی نیت نیک نہ ہو تو مسائل حل نہیں ہو سکتے۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ شہر حیدرآباد کی خدمت کی ہے، عوام نے ہر پارٹی کو آزما لیا اب بلدیاتی انتخابات میں عوام جماعت اسلامی کے دیانتدار قیادت کو ایک موقع دیں۔ 28اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں عوام ترازو پر مہر لگا کر جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب کریں۔ان شاء اللہ جماعت اسلامی ہی حیدرآباد کے مسائل کو حل کرے گی۔
ابررحمت /جماعت اسلامی 

ای پیپر دی نیشن