خانیوال(نامہ نگار‘ نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس چٹھہ کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی خانیوال نے گرینڈ آپریشن کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی چار دیواری کے ساتھ قائم تجاوزات اور غیر قانونی طور پر قائم ایمبولینس اسٹینڈ ختم کرادیا۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ جاوید اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی کے ہمراہ ہسپتال کا دورہ کیا اور ضلع کی سب سے بڑی ہیلتھ فیسلٹی میں مخصوص مقامات کو صفائی میں نظر انداز کرنے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے جینیٹوریل سٹاف کی نگرانی کی ہدایت کردی۔انہوں نے ڈاکٹروں کے لئے علیحدہ پارکنگ اسٹینڈ بنانے کے بھی احکامات دیئے۔ ڈپٹی کمشنر مریضوں اور ان کے ساتھ لواحقین سے بھی ملے اور سہولیات بارے استفسار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے لانز کی حالت سنوارنے کا کام تیز کیا جائے ڈاکٹرز محدود وسائل کے باوجود بہترین خدمات سر انجام دے رہے ہیں سروس ڈیلیوری اور مریضوں سے رویہ بارے کوئی شکایت نہیں ملنی چاہئے ۔وزٹ کے دوران ایم ایس ڈاکٹر نبیل اور ایڈمن آفیسر اسفند گھگہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
عوامی مسائل کا دہلیز پر حل تحریک انصاف کے منشور کا حصہ‘ شیخ واجد شوکت
ملتان (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے سٹی نائب صدر شیخ واجد شوکت نے یو نین کونسل 20میں سیوریج اور کارپوریشن کا کام کرواتے ہوئے کہا کہ گلی کوچوں میں سیوریج کا پانی اور کوڑا کرکٹ کی وجہ سے اہلیان علاقہ بے حد پریشان تھے اور بارشوں کا پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے یہ علاقہ ندی نالے منظر پیش کر رہا تھا اور وبائی امراض بھی پھیلنے کا خطرہ تھا۔ وائس چیئرمین تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی اور ایم پی اے ندیم قریشی کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اہلیان علاقہ کے مسائل کو میرٹ پر حل کروایا۔ عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا تحریک انصاف کے منشور کو حصہ ہے۔عوام نے جس بھروسہ اور یقین کے ساتھ تحریک انصاف کا پر عہدیدار اور ورکر ان کے اعتماد پر پورا اترے گا۔ عوام کے مسائل ہمارے مسائل ہیں جنہیں حل کر ہمارا فرض ہے۔
خانیوال‘ ڈی ایچ کیو کی چاردیواری کیساتھ تجاوزات‘ ایمبولینس اسٹینڈ ختم
Aug 20, 2022