ملتان(خصوصی رپورٹر) پیف نے پارٹرنر سکولوں کی ماہانہ مانیٹرنگ شروع کردی اور ہدایت جاری کی ہے کہ سکول انفارمیشن سسٹم میں طلبا کا مکمل ریکارڈ بشمول ب فارم کی بھی تصدیق کی جائے گی، اس بارے وہ طلبا بھی شامل ہوں گے جو پہلے بھی تصدیق کراچکے ہیں اور وہ بھی جن کی مزید تصدیق کی ضرورت تھی، تمام مالکان اپنے کمروں پر نمبر آلاٹ کریں تاکے مانٹرنگ کے روز کمروں کی پیمائش کی جاسکے جبکہ سیلاب سے متاثر ہونے والے سکولوں کی مانیٹرنگ 22اگست کے بعد کی جائے گی۔