ملتان( سپیشل رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ملتان سٹی کی صدر عابدہ بخاری نے کہا ہے کہ سرائیکی وسیب سیلاب کی وجہ سے ڈوب چکا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے متاثرہ فی کس خاندان کو پانچ لاکھ روپے جبکہ سرائیکی وسیب کے متاثرہ خاندان کو 50ہزارروپے دینے کا اعلان کرکے سرائیکی خطہ کی مظلوم و محکوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جب سیلاب سے متاثرہ خاندانوں نے احتجاج کیا تو ان پر مقدمہ درج کردیا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان، راجن پور اور مظفر گڑھ کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور متاثرہ خاندانوں کی فی الفور مالی امداد کی جائے اور انہیں بھی پانچ لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں۔