اٹک : تین بڑے شاہی خاندانوں کااقتداری شوق ، کب مکمل ہوگا 

Aug 20, 2022

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سابق ایم این اے اسلام آبادانجم عقیل خان کے برادرنسبتی،اور یونین کونسل بجنیال تحصیل ٹیکسلاکے سابق چیئرمین حاجی شاہین اکبرخان  کی وفات پرگولڑہ ھاوس ترنول فتح جنگ روڈپراظہارتعزیت کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ روزخادم چھچھ چنگیزخان،ایس ایس پی پنجاب پولیس تیمورخان،اورسابق تحصیل ناظم رضاخان اپنے دیگررفقاء کے ہمراہ اظہارتعزیت کیلیئے انجم عقیل خان اورشاہین خان کے صاحبزادوںمحسن ایوب،اورحسن ایوب کے پاس ان کی رہائشگاہ پرپہنچ گئے،ترنول فتح جنگ روڈسے واپسی کے بعدٹیکسلاپریس فورم کے زیراہتمام منعقدہ ’’سوال وجواب‘‘کی ایک خصوصی تقریب میںسابق تحصیل ناظم حضرو،سابق امیدواربرائے صوبائی اسمبلی رضاخان آف بہبودی نے حالات حاضرہ پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں،سیاسی گفتگوکیئے بغیرمعاملات کوآگے بڑھتاہوانہیںدیکھ سکتے،رضاخان آف بہبودی نے ضلع اٹک کی سیاست اورموجودہ حالات میںپی ٹی آئی کے مختلف گروپوںکے مابین ایک دوسرے کے خلاف بیان بازیاں،جلسے جلوسوںکاانعقاد،علاقہ کی سیاست میںکشیدگی کاباعث بن رہی ہے،انہوںنے کہاکہ ضلع اٹک میںپی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے تین بڑے شاہی خاندان آپس میںسخت ٹکراو،رکھتے ہیں،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کوحالات وواقعات کے آئینہ میںدرست فیصلے کرناہوںگے،انہوںنے چیئرمین عمران خان کومشورہ دیاکہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاست چمکانے والے تینوںبڑے شاہی خاندانوںمیںضلع اٹک کی 6نشست کوتقسیم کردیں،اورایک نشست صوبائی اسمبلی کی ایک عام گھرانے سے تعلق رکھنے والے ملک جمشیدالطاف کیلیئے مختص کریں،کیونکہ ملک جمشیدالطاف آف کھنڈہ،حقیقی معنوںمیںعام گھرانے سے متعلق مخلص ورکرہیں،اوربطورایم پی اے وہ عام آدمی کے مسائل کوحل کرنے میںبڑی گہری اورمخلصانہ دلچسپی رکھتے ہیں،رضاخان نے کہاکہ تینوںبڑے شاہی خاندان پی ٹی آئی کے ٹکٹوںکے حصول کیلیئے اپنی اپنی جگہ بڑے پرامیدہیں،تاہم ضلع کی سیاست میںسرگرم ماسوائے ایک شخصیت کے شاہی خاندان سے متعلق بڑے
 لوگوںکی کوئی بڑی کارکردگی ضلع میںنہیںپائی جاتی،انہوںنے کہاکہ تینوںبڑے شاہی خاندانوںکاشوق الیکشن اورشوق اقتدار،کسی صورت میں’’تھمنے‘‘کانام نہیںلے رہا،بہترہوگاچیئرمین عمران خان تینوںبڑے خاندانوںمیںضلع کی 6نشستوںکوتقسیم کردیں،انہوںنے کہاکہ میںبحیثیت ایک ذاتی اورسیاسی ورکرکے پی ڈی ایم کی جماعتوںسے یہ اپیل کرونگا،کہ وہ آئندہ انتخابات میںشاہی خاندانوںکوعمران خان کی طرف سے ملنے والے ٹکٹ کے امیدواروںکے مقابلے میںاپناکوئی امیدوارکھڑانہ کریں۔رضاخان نے مزیدکہاکہ معلوم نہیںپی ٹی آئی والے اوران کی قیادت کن امورکی بناء پرخوش فہمی میںمبتلاء ہے،کہ عمران خان جس ’’کھمبے‘‘کوٹکٹ عطاء کرینگے،وہ پی ٹی آئی کاکامیاب امیدوارثابت ہوگا،انہوںنے کہاکہ اس طرح کااندازہ 1970؁ء کے عام انتخابات میںپیپلزپارٹی کے ٹکٹ پراس وقت کے پارٹی سربراہ ذوالفقارعلی بھٹوکادرست ثابت ہواتھا،اورجب 1977؁ء کے انتخابات آئے توذوالفقارعلی بھٹواوران کی پارٹی کااندازہ سراسرغلط نکلا۔رضاخان نے کہاکہ میںچیئرمین عمران خان سے کہوںگاکہ وہ محلاتی سازشوںکاشکارنہ ہوں،باہرنکلیں اورزمینی حقائق کاخودجائزہ لیں،عوام کاسیاسی شعورپختہ ہوچکاہے،عوام آئندہ انتخابات میںکھمبوںکے ٹکٹ کی بجائے عوام میںرہ کرعوام کی صحیح معنوںمیںخدمت کرنے والوںکواپنی بھرپور حمائت اورتائیدسے نوازیںگے،کھمبے کھڑے کا’’رواج‘‘اور’’سکہ‘‘پاکستان میںنہیںچلے گا،انہوںنے کہاکہ ہم نے ہمیشہ صبرحوصلے اورتدبرکے ساتھ سیاسی تغیروتبدل کامقابلہ کیاہے،ہم آئندہ بھی سوچ سمجھ کرعوام کے موڈکاصحیح اندازہ لگاتے ہوئے انتخابی سیاسی مقابلہ بازی کے میدان میںقدم رکھیںگے،البتہ جن لوگوںکاعرصہ درازسے اقتدارمیںہونے کے باوجودالیکشنی ٹکٹ کے حصول کاشوق اوراقتدارکی منزل پالینے کی خواہش کاجذبہ ختم نہیںہورہا،عمران خان کوچاہیئے کہ وہ شاہی خاندانوںکے بغیراپنی سیاست کوسہارانہیںدے سکتے،توبہترہوگاکہ ضلع اٹک کے تینوںبڑے شاہی خاندانوںمیںنشستیںبانٹ دیں۔

مزیدخبریں