صوبے کا وعدہ پورا نہ کرنے پرسرائیکستان قومی کونسل کا احتجاجی مظاہرہ

Aug 20, 2022


ملتان (سپیشل رپورٹر) سرائیکستان قومی کونسل دھریجہ نگر کی طرف سے صوبے کا وعدہ پورا نہ کرنے اور وسیب کے سیلاب متاثرین کو نظر انداز کرنے پر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے سے سرائیکی رہنماءظہور دھریجہ اور مقصود دھریجہ نے خطاب کیا اور ہوشو شیدی نے انقلابی کلام پیش کیا۔اس موقع پر حکمرانوں حیا کرو،صوبے کا وعدہ وفا کرو، ڈی آئی خان اور ڈی جی خان سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ظہور دھریجہ نے کہا فوری طور پر سیلاب زدگان کی بحالی اور صوبہ سرائیکستان کے قیام کیلئے اقدامات نہ کئے تو احتجاج کریں گے،مقصود دھریجہ نے کہا کہ ٹانک،ڈی آئی خان سے روجھان تک رودکوہی کے سیلاب اور بارشوں نے تباہی کردی ہے۔

مزیدخبریں