ملتان( نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 (ستارہ امتیاز) ڈاکٹر رضوان نصیر نے جنوبی پنجاب کا دورہ کیا اور سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کی ہدایت پر ملتان کی طرف سے نہ صرف ڈیرہ غازی خان راجن پور تونسہ کے لئے ریسکیوٹیمیں روانہ کی گئی ہیں بلکہ ملتان میں بھی ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے دو جگہوں پر ایمرجنسی کیمپ بنائے گئے ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے ایک ٹیم جس کی قیادت ریسکیو سیفٹی آفیسر ارشد خان اور ریسکیو سیفٹی آفیسر آفتاب احمد کر رہے ہیں راجن پور کے لئے روانہ کی ہیں جس میں 13 ریسکیور اور 2 عدد کشتیاں شامل ہیں ،بڑھتی سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایک اور ٹیم جس کی قیادت سٹیشن کوآرڈینیٹر محمد عثمان کر رہے ہیں اسے بھی راجن پور کے اس علاقے میں بھیج دیا گیا ہے جس میں ریسکیورز کی تعداد 14 جبکہ کشتیوں کی تعداد 3 ہے ایک اور ٹیم ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ملتان سے روانہ کی گئی جس کی قیادت ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد بلال صاحب کر رہے ہیں جس میں 12 ریسکیورز اور 3 عدد کشتیاں شامل ہیں۔