میونسپل کمیٹی میلسی کی نااہلی ‘ فلٹریشن پلانٹس کی ٹوٹی ٹوٹیاں تبدیل نہ ہوئیں


میلسی (نامہ نگار ) میونسپل کمیٹی کی حدود میں قائم فلٹریشن پلانٹس کی ٹوٹیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ٹوٹی ہوئی ٹوٹیاں تبدیل کرنے کی بجائے ان کو لکڑی لگا کر بند کردیا گیا اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پانی بھرنے والی جگہ تعفن اور غلاظت سے بھری ہوئی ہے۔شہری شدید اذیت کا شکار ہیں میونسپل کمیٹی انچارج واٹر سپلائی نے کبھی فلٹریشن پلانٹ کی ابتر حالت کو چیک کرنا بھی گوارہ نہ کیا۔عوامی سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہبازگل پرمبینہ تشدد کیخلاف پی ٹی آئی بورے والا کا احتجاجی مظاہرہ
بورے والا(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف بورے والا کا شہباز گل پرمبینہ تشددکے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،حکومت کے خلاف نعرے بازی کی،شہباز گل کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ تحصیل صدر غلام مصطفی بھٹی، چوہدری اعجاز اسلم،ملک فاروق احمد اعوان،محمد رمضان جٹ، اعجاز احمد ڈھڈی،ملک صابر حسین اعوان اور دیگر مقررین نے کہا کہ شہباز گل کی گرفتاری حکومت کا انتہائی شرمناک اقدام ہے ۔
 3 افرادبجلی چور ی کرتے
 رنگے ہاتھوںپکڑے گئے
کوٹ ادو(خبر نگار) واپڈا ٹیم چوک سرور شہید نے چک 527 ٹی ڈی اے کے ظہور احمد جبکہ چک 652ٹی ڈی اے کے مزمل چانڈیہ کو ڈائریکٹ تاریں لگا کربجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا،واپڈا ٹیم کوٹ ادو نے بستی شیخاں میں ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنےپر غلام فریدشیخ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
 

پاکستان اسلاف کی قربانیوں سے حاصل ہوا‘ حفاظت ہماری ذمہ داری‘ راجہ عمر نواز 
ٹبہ سلطان پور (نامہ نگار) پاکستان بہت مشکلات اور مصائب کے بعد حاصل کیا گیا اگر ہم پاکستان کی تاریخ دیکھں تو ہر ورق خون کے ساتھ رنگین ہے آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہمیں بحیثیت محب وطن پاکستان کی حفاظت کرنا چاہئے پاکستان سے ہی ہماری ، پہچان ہے۔ ان خیالات کا اظہار چک نمبر 198 ڈبلیو بی کے سکونتی معروف سماج دوست شخصیت راجہ عمر نواز نے ایک پریس ریلیز میں کیا ہے انھوں نے کہا ہے کہ پاکسان ہمیں کوئی تحفے میں نہیں ملا اس کے حصول کی خاطر ہمارے بزرگوں،ماوں،بہنوں، طالب علموں غرضیکہ ہر شخص نے جدوجہد کی ۔

 حوالدار محمد اویس کی محکمانہ امتحان 
میں شاندار کارکردگی
گلاب والہ(نامہ نگار)اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پانیوالے امیدواروں میں حوالدار محمد اویس نے پنجاب میں ساتویں پوزیشن اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ہونے والے پولیس کے محکمانہ امتحان میں دوسری پوزیشن جبکہ ضلع مظفرگڑھ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ای پیپر دی نیشن