ضلع خانےوال کو ہرطرح کے تعصبا ت سے مل کر محفوظ بنانا ہے:ڈی پی او


خانےوال،میاںچنوں(نمائندہ خصوصی،خبر نگار) ڈسٹرکٹ پولےس آفےسرجلےل عمران خان غلزئی نے کہاہے کہ محب وطن پاکستانی اورخانےول کا معززشہری ہونے کے ناطے سب کا ےہ فرض بنتا ہے کہ امن وامان کے قےام ‘آئےن کی حکمرانی ‘قانونی کی بالادستی اوراداروں کی مضبوطی کے لےے اپنا کردارجاری رکھےں ‘جرائم کو جڑسے اکھاڑ پھےنکنے کے لےے پولےس کے دست بازوبنےں۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد اہلسنت نشتر روڈ مےاں چنو ںمےں نماز جمعہ کی ادائےگی کے بعد لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاضلع خانےوال کو جرائم ‘تخرےب کاری ‘مذہبی منافرت ‘اقرباءپروری اوہرطرح کے تعصبا ت سے ہم سب نے مل کر محفوظ بنانا ہے اگرعوام اورپولےس مل جائےں تومعاشرے سے جرم کا یکسرخاتمہ ممکن ہے ۔ آپ ےقےن رکھیںکہ پولےس والا تمام دستےاب وسائل کو بروئے کا رلاکر عوام کے جان کے ومال کے تحفظ کی خاطر جان کی قربانی دےنے سے بھی درےغ نہےں کرےگا،قبل ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جلیل عمران خان غلزئی کی زیر صدارت پولیس کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایس ڈی پی او آفس میانچنوں میں اجلاس ہوا جس میں ایس ڈی پی او میانچنوں ناصر علی ثاقب،ایس ایچ اوز سمیت دیگرپولیس افسران نے شرکت کی،ڈی پی او جلیل عمران خان نے کہاہے کہ پولیس افسران سروس ڈلیوری میں بہتری اور پولیس رویوں میں تبدیلی کیلئے فرائض منصبی کی بہترین ادائیگی اورجامع حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں، سائلین کی صحیح معنوں میں داد رسی کی جائے‘پولیس حراست میں تشدد قابل قبول نہیں‘ سینئر آفیسرز اپنے ماتحتوں کے ساتھ بہترین رویہ اپنائیں ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔
تھانہ سے سرکاری لکڑی غائب،اہلکار ملوث ہونے کا الزام
جہانیاں(نمائندہ نوائے وقت ) چرا غ تلے آندھیرا تھانہ سے سپرداری پر رکھوائی گئی 9 لاکھ مالیت کی سرکاری لکڑی رات گئے مبینہ طور پر چوری ہو گئی، اہلکار ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، نامعلوم افراد نے چک 138 دس آر کے نزدیک شیشم کے قیمتی سرکاری درخت کاٹ لیے لیکن اہل علاقہ کے جاگنے پر چور لکڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے، تھانہ ٹھٹھہ صادق آبادکے پولیس اہلکار بیلدار پردباو ڈالتے رہے کہ لکڑی تھانے پہنچاو لیکن بیلدار عابد حسین نے گاوں کے نمبردار کے ڈیرے پر لکڑی رکھوا دی،بعد ازاں تھانہ جہانیاں کے ایس ایچ او بھی پہنچ گئے اور بیلدار کو لکڑی تھانہ پہنچانے کا کہا،تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کا سب انسپکٹر رات گیارہ بجے نمبردار کے ڈیرے پر پہنچ گیا کہ لکڑی تھانہ پہنچاو، لیکن مقامی تھانہ کے تین اہلکار پانچ نامعلوم افراد کے ہمراہ رات دو بجے سرکاری گاڑی پر نمبردار کے ڈیرے کی دیواریں پھیلانگ کر اندر داخل ہو گئے اور دروازہ کھول کر وہاں سے لکڑی ٹرالے پر لوڈ کر کے تھانہ لے گئے اور اگلے روز رات گئے 9 لاکھ مالیت کی سرکاری لکڑی تھانہ سے غائب ہو گئی جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل کے ملازم عابد نے بتایا کہ ہماری درخواست دینے کے باوجود ایس ایچ او نے لکڑی چوری اور مال مقدمہ تھانہ رکھنے کی کوئی کاروائی نہ کی۔
 اور اب لکڑی تھانہ میں موجود ہی نہ ہے جبکہ گاوں کے نمبردار چوہدری اکرام الغنی کے کہا ہے کہ پولیس میرے علم میں لائے بغیر میری سپرداری میں رکھی گئی لکڑی چوری کر کے لے گئی ، جبکہ ڈی ایس پی جہانیاں نے معاملہ پر موقف دینے سے انکار کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...