ملکی بقاء ،سلامتی کیلئے ہمیں ملکر کام کرنا ہو گا : آمنہ عالم ڈھلوں 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آمنہ عالم ڈھلوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء ،سلامتی،ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمیں مل جل کر کام کرنے کے علاوہ پاک وطن میں بسنے والے غریب ،نادار ،مفلس اور مفلوک الحال عوام کے معیارزندگی کی بلندی کو بھی اولیت دینا ہوگی جب تک گراس روٹ لیول تک ترقی اور خوشحالی کاعمل یقینی ہوگا اس وقت ہم حقیقی ترقی اور آزادی کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہیںکرسکتے ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے انجمن بہبود مریضاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دورہ کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈاکٹر عثمان منہاس، ملک عرفان اسلام، تنویر احمد، معظمہ چوہان، محمدنواز ، محمد رفیق ، افضل نظامی ، رفاقت علی کمبوہ ، شریف کھوکھر، ملک افتخار احمد سمیت دیگر بھی موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن