عمران خان نئے پاکستان کے قیام کیلئے جدوجہد کررہے ہیں:کنور عمران

Aug 20, 2022

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا کہ قائداعظم کے پاکستان کو انکے خوابوں کے مطابق شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے عمران خان نئے پاکستان کے قیام کیلئے جدوجہد کررہے ہیںاس وقت عمران خان اقتدار کیلئے نہیں بلکہ ریاست پاکستان کو بچانے کیساتھ ساتھ آئین وقانون کی بالادستی ،قومی اداروں کے استحکام اور خودمختاری کیساتھ ساتھ غیر ملکی مداخلت کو ختم کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ میں صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہاکہ لاہور کا جلسہ عمران خان کی قیادت اور بیانیہ پر بھرپور اعتماد کامظہر ہے۔

مزیدخبریں