شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) '' شجر کاری ضرورت ہماری'' کے نعرے کیساتھ اگست کے مہینے میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا تفصیلات کیمطابق سنگت ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے زیر اہتمام اس مہم کے تحت شیخوپورہ تحصیل میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا واک کرنے کا مقصد شہریوں میں پودے لگانے کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کرنا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اللہ دتہ چن پروگرام انچارج میڈم افشاں نازلی کی قیادت میں واک کی گئی اور شرکاء سے بات کرتے کہا کہ شجر کاری کر کے ملک کی خوشحالی میں اضافہ کیا جائے تا کہ پودوں اور درختوں کی وجہ سے ملک میں ماحولیاتی تبدیلی لائی جا سکے ۔ شجرکاری کی آگاہی وا ک میں آغازجمیلہ یونس جنجوعہ بینش قمرڈارشکیلہ ارشد میڈم اء ٹی انچارج رخسانہ ارشد میڈم عمرانہ عروج مس مصبارمضان اور دیگر عملہ میونسپل کارپوریشن نے شرکت کی ۔ اس موقع پرساجد علی ایڈوکیٹ پروگرام منیجر نے کہا کہ پودے ہماری زندگی کو خوشگوار اور صحت مند بنانے میں نہایت معاون ہو سکتے ہیں۔