ملزم ظہیر نے دعازہرہ سے ملنےکی درخواست دےدی

Aug 20, 2022 | 15:55

کراچی : دعازہرہ کے مبینہ اغوا کے کیس میں ملزم ظہیر نے مغویہ سے ملنے اور بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست دائر کردی ہے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں کم عمر دعازہرہ کے مبینہ اغوا اور لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے کے کیس میں مرکزی ملزم ظہیر کی جانب سے دعا سے ملنے اور بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔فاضل جج کے رخصت کے باعث درخواستوں کی سماعت نہ ہو سکی ، فریقین کے وکلا کی مشاورت سے آئندہ سماعت مقرر کی جائے گی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے چالان کے ہمراہ تمام ریکارڈ سیشن عدالت کو بھیج دیا تھا ، درخواستوں پر سماعت اب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ہوگی۔سندھ ہائی کورٹ نےمبینہ اغوا کیس میں ملزم ظہیر کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔عدالت نے کہا تھا کہ مقدمہ کاچالان جمع ہوچکا ہے فریقین ٹرائل کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں، ٹرائل شروع ہونے کے بعد مقدمہ ختم کرنے کی درخواست قابل سماعت نہیں۔

مزیدخبریں