شہباز گل کو مسلسل سانس کی تکلیف، مزید ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو مسلسل سانس کی تکلیف کی شکایت کے باعث ان کی انجیو گرافی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ذرائع پمز اسپتال کے مطابق شہباز گل مسلسل سانس کی تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں،ذرائع کا بتانا تھا کہ میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کا ایک اور ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیکل بورڈ نے سانس کی تکلیف اور پھیپھڑوں کے مکمل چیک اپ کے لیے شہباز گل کے ٹیسٹ کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کی سی ٹی پلمونری انجیو گرافی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن