نون لیگوں کو گرفتار کیا تو سب کی گرفتاریاں ہونگی، عطا تارڑ

 نون لیگوں کو گرفتار کیا تو سب کی گرفتاریاں ہونگی، عطا تارڑ جب سے پرویز الہی کی حکومت آئی ہے ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، ہم نے ماضی میں بے بنیاد الزامات پر جیلیں بھی کاٹی ہیں، 90نوے دن کا ریمانڈ بھگتا ہے مگر واویلا نہیں کیا،شہباز گل کے مقدمے کا بدلہ ہم سے لینے کی کوشش کی جا رہی ہے، معاون خصوصی کی میڈیا سے گفتگو

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کسی ن لیگی رکن کو گرفتار کیا گیا تو پھر سب کی گرفتاریاں ہوں گی، ہفتہ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگی رہنماوں پر مقدمات اور گرفتاریوں کےلئے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، اگر کسی ن لیگی رکن کو گرفتار کیا تو پھر سب کی گرفتاریاں ہوں گی،عطا تارڑ نے کہا کہ جب سے پرویز الہی کی حکومت آئی ہے ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، پرویز الہی چابی والا کھلونا جس کی چابی عمران خان گھماتے ہیں، انہوں نے جھوٹی پٹیاں لگا کر بتایا کہ مجھ پر تشدد ہوا ہے، ہمارے خلاف پرویز الہی پر حملے کا کوئی ثبوت نہیں، کسی نے پرویز الہی کو مار پڑتے ہوئے دیکھا؟ اصل مقدمہ تو ڈپٹی اسپیکر پر حملے کا تھا کیا اس پر کوئی گرفتاری ہوئی؟ ہم پر ایک ملازم پر تشدد کا مقدمہ ڈال دیا گیا، اس ملازم کو سامنے لے آئیں، کل پنجاب پولیس نے ہمارے رہنماﺅں کے گھروں پر چھاپے مارے کیا انہیں احکامات ہیں کہ لوگوں گھروں میں داخل ہوں؟ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں بے بنیاد الزامات پر جیلیں بھی کاٹی ہیں، 90نوے دن کا ریمانڈ بھگتا ہے مگر واویلا نہیں کیا،شہباز گل کے مقدمے کا بدلہ ہم سے لینے کی کوشش کی جا رہی ہے،لیگی رہنما نے کہا کہ قیدی سے ملاقات کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، ملاقات سے قبل درخواست دی جاتی ہے لیکن عمران خان کو قانون کا کچھ نہیں پتہ، کل وہ ملاقات کی اجازت لیے بغیر پمز پہنچ گئے اور واویلا کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا عمران خان نے کہا تھا کہ وہ شہباز گل سے اسپتال جا کرملاقات کرنا چاہتے ہیں؟ کیا انہوں نے اس ملاقات کیلیے کسی کو درخواست دی تھی؟۔

ای پیپر دی نیشن