عمران خان: سلیمان رشدی فتنہ ہے ،آرمی چیف ،چارٹر آف اکانومی سمیت اہم موضوعات پر اہم گفتگو

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ‏میں عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہوں نبی پاک  سے محبت تک ایمان مکمل نہیں ہوتا،سلیمان رشدی سے غلیظ انسان کوئی نہیں وہ فتنہ ہے،میں نے اپنے انٹرویو میں سیالکوٹ واقعے کا حوالہ دیا،کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیئے کہ قانون ہاتھ میں لے کر کسی کو بھی قتل کر دے،انہوں نے کہا کہآرمی چیف کی توسیع سے متعلق کچھ نہیں جانتا،تقرری کے معاملے پر اس معاملے پرسب کو مل کر سوچنا ہوگا،ہر روز کوئی نئی کہانی سننے کو ملتی ہے،پاکستان کے بڑے چوروں کو بیک کرنے والے پھنس گئے ہیں،انتخابات میں جتنی تاخیر ہو گی ہماری پارٹی کو اتنا فائدہ ہوُگا،عمران خان نے چارٹر آف اکانومی پر بسوال کا جواب دیتےہوئے کہا کہ شہباز شریف سنجیدہ ہیں تو بھائی کی اربوں کی جائیداد ملک لے آئیں،انہوں نے مزید کہا کہ چاہوں تو اسلام آباد بند کر سکتا ہوں، لیکن ایسا کوئی بھی اقدام فائنل اسٹیپ ہو گا۔ نہیں چاہتا کہ ملک کو معاشی نقصان ہو۔ بولے یہ الٹا بھی لٹک جائیں تو مجھے نا اہل نہیں کروا سکیں گے،پنجاب حکومت میں آنے کا مقصد قبل از وقت انتخاب اور حمزہ کو باہرُکرنا تھا۔ملک کو معاشی نقصان ہو سکتا ہے، سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا،شہباز گل نے جو کہا اصفر خان کیس میں ججز کے وہی ریماکرس ہیں،تو کیا ججز کو بھی پکڑا جایئگا؟

ای پیپر دی نیشن