چین نے لانگ مارچ-2ڈی کیریئرراکٹ کے ذریعے ہفتہ کو ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کا ایک گروپ خلا میں بھیج دیا ہے۔یاوگان-35 فیملی سے تعلق رکھنے والے سیٹلائٹ کی اس چوتھی کھیپ کونصف شب کے بعد1بج کر37 منٹ(بیجنگ ٹائم) پر جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچنگ سنٹر سےخلا میں روانہ کیا گیاجو مقررہ مدار میں کامیابی سے داخل ہوگئے۔ان سیٹلائٹس کو بنیادی طور پر سائنسی تجربات، زمینی وسائل کے سروے، زرعی پیداوار کے تخمینہ اور آفات سے بچا کے لیے استعمال کیا جائے گا۔یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹوں کا 433واں مشن ہے۔
چین نے نئے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دئے
Aug 20, 2022 | 17:25