قمار بازوں، گداگروں، بجلی وگیس چوروں کےخلاف کریک ڈاﺅن جاری


لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایات پر پولیس کی قمار بازوں، گداگروں، بجلی وگیس چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ رواں سال کے دوران قمار بازوں کے خلاف 983 مقدمات، گداگری کے3472، بجلی چوری کے5604 جبکہ گیس چوری کے 80مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ اقبال ٹاو¿ن ڈویژن میں بجلی چوری کے 1050، صدر ڈویژن میں 837، کینٹ ڈویژن میں 1409، ماڈل ٹاو¿ن ڈویژن میں 809، سٹی ڈویژن میں 1090 جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 409مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اقبال ٹاو¿ن ڈویژن میں گداگری کے380، صدرڈویژن میں 431، کینٹ ڈویژن میں501، ماڈل ٹاو¿ن ڈویژن میں 734، سٹی ڈویژن میں 968 جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 458 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ جرائم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ای پیپر دی نیشن