جڑانوالہ سانحہ کے پس پردہ محرکات ضرور بے نقاب ہونگے‘طاہررضابخاری

Aug 20, 2023

 لاہور ( خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے جڑانوالہ میں مسیحی چرچز اورعیسیٰ نگری سمیت متاثرہ آبادیوں کادورہ کرتے ہوئے، ان پرتشدد واقعات کی شدید مذمت اورمسیحی بھائیوں سے یکجہتی کااظہارکیا،اس موقع پرانہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے حکومت مستعد، سانحہ جڑانوالہ ایک سوچی سمجھی سازش، پس پردہ محرکات ضرور بے نقاب ہوں گے۔ صوبائی سطح پر بین المذاہب یگانگت کے فروغ، باہمی رواداری کی ترویج اورانتہا پسندی کے تدارک کے لیے مستقل پالیسی کی تشکیل کے لیے خصوصی اقدام زیر عمل ہیں۔ صوبائی سطح پر مستقل بنیادوں پر انٹر فیتھ ہارمنی کونسل کو فعال کیا جائے گا۔ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کو جمعتہ المبارک کے خطبات میں بطور خاص موضوع بنایا جائے گا۔ مذاہب کی عباد ت گاہوں میں مذہبی قائدین مشترکہ دورے کریں گے۔ مذاہب کے مذہبی تہواروں کے موقع پر خیر سگالی کا اہتمام ہوگا۔

مزیدخبریں