لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) ممتاز روحانی شخصیت اور الکہف ایجوکیشنل فاو¿نڈیشن کے مرکزی چیئرمین پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے سانحہ جڑانوالہ پر شدیددکھ اور افسوس کا اظہار کرتے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے دلخراش واقعہ اور اسکے ردعمل میں عبادتگاہوںکو جلانے پر دل خون کے آنسورورہاہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اقلیتوں کے جان ومال ‘ عبادت گاہوں کے تحفظ کا حکم دیتاہے، سانحہ جڑانوالہ کسی گہری سازش کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس سانحہ کی صحیح اور غیرجانبدار تفتیش مکمل کرکے اصل مجرموں کوگرفتار کر کے سازش کو بے نقاب اور بے گناہ گرفتار افراد کو فوری رہا کرے۔