اسمبلی اپنی مدت پوری کرچکی ، انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے:عابد حسین صدیقی


لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے کہ جب اسمبلی اپنی مدت پوری کرچکی ہے تو آئین میں درج نوے دنوں کے مطابق ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کروانے کا شیڈول جاری کیا جائے۔ پیپلز پارٹی بروقت الیکشن کے حق میں ہے اور کسی بھی قسم کی تاخیر کی صورت میں اپنی لیڈر شپ کی ہدائت پر احتجاج کرنے کا حق بھی محفوظ رکھتی ہے۔بروقت الیکشن ہی ملکی مفاد میں ہے‘ شفاف الیکشن کروانے کے لیئے اقدامات کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن