پنجاب ‘ 30 وائس چانسلرز کی طلباءکو ڈگری کا اجرا سوشل فیلڈ ورک سے مشروط کرنے کی سفارش

لاہور (لیڈی رپورٹر) چیئرمین پنجاب ہائرایجوکیشن ڈاکٹر شاہد منیر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پنجاب کے 30 وائس چانسلرز نے طلبہ وطالبات کےلئے ڈگری کا اجرا سوشل فیلڈ ورک سے مشروط کرنے کی سفارش کردی۔اعلامیہ اور سفارشات وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرینگے یہ اعلان مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے قانون وپارلیمانی امور کنور محمد دلشاد نے کانفرنس میں اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔اعلامیہ کے مطابق جامعات کو پرامن بنانے کےلئے صوبائیت ،علاقائیت اور فرقہ وارنہ بنیادوں پر گروہ سازی کی حوصلہ شکنی کی جائےگی۔ جامعات میںآ ئین ،قانون اور انسانی حقوق کے موضوعات پر سیمینارز منعقد کیا جائےگا۔ اقلیتی طلبہ وطالبات کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جائےگا۔منشیات اور ہراسمنٹ کے حوالے سے زیر و ٹالرنس پالیسی اپنائی جائےگی۔ سوک ایجوکیشن کا فروغ بہتر اور روشن مستقبل کی ضمانت قرار دیا گیا۔ دوروزہ کانفرنس میں سکالرز، دانشور، پروفیسر ز، اور اکیڈیمیا کے نامور افراد اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے حصہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...