لاہور(نیوز رپورٹر)جی سی ساہیوال ایلومنائی ایسوسی ایشن کے صدر عاطف محمود کے بہنوئی چودھری انوارالحق مرحوم کیلئے ” نوائے وقت “لاہور کے مجید نظامی ہال میں ایک دعائیہ نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مجیب الرحمان شامی، نوائے وقت کے سی او کرنل احمد ندیم قادری ، انچارج ایڈیٹوریل اور ایلومنائی کے سینئر نائب صدر سعید آسی، جسٹس حسنات احمد خان، جسٹس رانا محمد ارشد خان، سابق چیئرمین نیشنل پریس ٹرسٹ منیر احمد خان ، بریگیڈئر محمد ظاہر ، پروفیسر نسیم بلوچ، طاہر نسیم خاں، ڈاکٹر جاوید اقبال ندیم، نوائے وقت کے ایچ آر ہیڈ شفیق سلطان اور ساہیوال ، پاکپتن، اوکاڑہ، عارف والا سے جی سی ساہیوال ایلومنائی ایسوسی ایشن کے ارکان نے شرکت کی۔ اس نشست کے بعد ایلومنائی کے تنظیمی معاملات پر غیر رسمی تبادلہ خیال کیا گیا۔