ناروے کپ میں نمایاں پوزیشن ہولڈرزسٹریٹ چلڈرن کے اعزاز میں تقریب

لاہور(خصوصی نامہ نگار) الخدمت کی جانب سے ناروے کپ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اسٹریٹ چلڈرن کے اعزاز میں الخدمت کمپلیکس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد اسٹریٹ چلڈرنز کی حوصلہ افرائی کرنا تھا۔ اس سے پہلے الخدمت یورپ کی جانب سے ناروے میں بھی ان اسٹریٹ چلڈرنز کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب رکھیجس میں مسلم کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مذکورہ تقریب میں الخدمت فاو¿نڈیشن کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، نائب صدر محمد عبدالشکور، ایم ڈی الخدمت گلوبل شاہد اقبال، کنٹری ڈائریکٹر مسلم ہینڈ پاکستان سید ضیا نور، پاکستان اسٹریٹ چلڈرن کی ٹیم، الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز کے بچے اور اساتذہ سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔محمد عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت فاو¿نڈیشن ایسے ہی اسٹریٹ چلڈرن کو زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ سید وقاص جعفری نے کہا کہ اگر ان بچوں کو مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تو یہ بچے ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ سید ضیانور نے اس اعزازی تقریب کے لیے الخدمت فاو¿نڈیشن کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہاہمارے اسٹریٹ چلڈرنز نے ناروے کپ میں 2350 ٹیموں اور 50 سے زائد ممالک کو شکست دے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے اختتام پر الخدمت کی جانب سے ان اسٹریٹ چلڈرن کی حوصلہ افزائی کےلئے 20 لاکھ کا چیک بھی پیش کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...