چین کی پیپلز لبریشن آرمی کا تائیوان کے گرد مشترکہ گشت اور فوجی مشقوں کا آغاز


نانجنگ(شِنہوا) چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشرقی تھیٹر کمانڈ نے ہفتے کے روز تائیوان جزیرہ کے ارد گرد بحریہ اور فضائیہ کی مشترکہ فضائی و سمندری گشت اور فوجی مشقوں کا آغاز کیاہے۔کمانڈ کے ترجمان شی یی نے کہا کہ گشت اور مشقوں کا مقصد فوجی بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں کے درمیان ایک ساتھ کارروائی کی تربیت دینا اور فضائی اور سمندری مقامات پر کنٹرول حاصل کرنے کی ان کی صلاحیت کو بہتربناناہے۔ترجمان نے کہا کہ مسلح افواج کی حقیقی جنگی حالات میں لڑنے کی صلاحیت کو جانچا جائے گا اور یہ کہ گشت اور مشقیں "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسندوں کی غیر ملکی عناصر کے ساتھ ملی بھگت اور ان کی اشتعال انگیزیوں کے لیے ایک سخت انتباہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن