حیدر آباد۔ (اے پی پی)بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک مسلمان لڑکی نے برقعہ اتار نے سے انکار کرتے ہوئے 30 ہزارروپے ماہانہ تنخواہ کی نوکری ٹھکرادی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہواہے جس میں لڑکی کویہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اس نے ایک کمپنی میں جاب کے لئے انٹرویو ددیا تھا اورکمپنی نے اسے منتخب کرلیا تاہم نوکری کے لئے برقعہ اتار نے کی شرط رکھی لیکن میں نے اس شرط کوناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس نوکری کوٹھکرا دیا۔
نوکری ٹھکرادی