راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) صدرالخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاہے کہ کئی برسوں سے پاکستان آفات کی زد میں ہے ایک تکلیف کم ہوتی توایک نیاحادثہ سامنے کھڑانظرآتا ہے مصیبتیں اور دکھ قطارباندھے کھڑے ہوتے ہیں جوقومیں بے شمارمصائب کا شکارہوں وہ ان سے نبردآزماہونے کے لیے متحدہوکر موثرپلان کرتی، خودکومضبوط اور متحرک بناتی ہیں۔ الخدمت فاﺅنڈیشن 7ممالک میں رجسٹرڈ ہے اور پاکستان سمیت ان ممالک میں بھی انسانیت کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے لاکھوں بے لوث رضاکارہماری قوت ہیں زلزلے ،سیلاب ،کورونا سمیت ہرمصیبت میںمتاثرین کی مددکوپہنچے ،الخدمت کے رضاکاروں کویہ اعزازبھی حاصل ہوا کہ ترکیہ اور شام کے حالیہ زلزلے میں ترک حکومت کی میزبانی میں ان متاثرہ علاقوں میں بھی انسانیت کے خدمتگاربنے ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام منعقدہ ایکسپوکی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرتقریب کے مہمان خصوصی سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف ،چیئرمین این ڈی ایم اے انعام حیدرملک ودیگرمہمانوں نے ایکسپو میں قائم الخدمت فاﺅنڈیشن کے سٹال کا وزٹ کیا ۔ جہاں نیشنل ڈائریکٹرالخدمت ڈیزاسٹرمینجمنٹ فضل محموداور ان کی ٹیم نے مہمانوں کو الخدمت کی کارکردگی بالخصوص ڈرون کے بارے میں بریفنگ دی ۔،صدرالخدمت نے اسپیکرقومی اسمبلی کویادگاری سووینیرپیش کیا ۔اس موقع پر مرکزی نائب صدراعجازاللہ خان سمیت دیگرذمہ داران اور رضاکاربھی موجودتھے ۔