راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اے این ایف نے بذریعہ ٹرین منشیات سمگلنگ کی کوشش نا کام بناد ی ،انٹیلی جنس اطلاع تھی کہ ٹرین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی جا رہی ہے،اطلاع کے نتیجے میں منصوبہ بندی سے جنکشنز اور ٹرینوں کی سخت نگرانی کی گئی،راولپنڈی، پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ سمیت تمام بڑے جنکشنز پر ٹرینوں کو چیک کیا گیا،دورانِ نگرانی اطلاع پر جعفر ایکسپریس میں گجرات جنکشن کے مقام پر دوران کارروائی گارڈ انچارج اور اسسٹنٹ ایکزامینر الیکٹرک کو گرفتار کر لیا گیا،تلاشی لینے پر ملزمان کی سرکاری پیٹی سے 4 کلوگرام چرس اور 2 کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی،ملزمان منشیات راولپنڈی سے جیکب آباد اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے،وقوعہ کے بعد تمام بڑے جنکشنز اور ٹرینوں کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے،راولپنڈی کے رہائشی دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔