کپاس کی بحالی بڑا چیلنج ،تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر کام کر رہے ہیں،سیکرٹری زراعت پنجاب


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل اس وقت نازک مراحل میں ہے اور اس کی بہتر نگہداشت کے لئے محکمہ زراعت کا فیلڈ اسٹاف کاشتکاروں کے شانہ بشانہ شریک ہے۔اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی بھی معاونت بھی شامل ہے تاکہ کپاس کے پیداواری ہدف کا حصول ممکن بنا یا جاسکے۔انھوں نے مزید کہا کہ کپاس کی بحالی ایک بڑا چیلنج ہے جس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب خود اس مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔امسال گزشتہ کئی برسوں کے بعد صوبہ پنجاب میں 46 لاکھ27 ہزار ایکڑ رقبہ کپاس کے زیرِ کاشت لایا گیا ہے جس سے82 لاکھ گانٹھوں سے زیادہ پیداوار متوقع ہے۔سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ محکمہ زراعت کا فیلڈ عملہ اگست کا پورا مہینہ کاٹن ایمرجنسی کے طورپر فرائض انجام دے رہا ہے اور اس ضمن میں سونپی گئی ذمہ داریوں پر من و عن عمل یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ جاری ہے تاکہ کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن