اےم ڈی واسا کاعوام کےسا تھ روےہ قابل افسوس،وزیر اعلیٰ نوٹس لیں،ارشد فاروق 

 راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)گذشتہ روز ہوٹل ایسوسی ایشن اور دیگر تاجران نے جماعت اسلامی کے رہنما سید ارشد فاروق، عمران شفیق ایڈوکیٹ اور چوہدری فاروق کی قیادت میں بلوں کے اضافہ کے متعلق ایم ڈی واسا سے ملاقات کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے عمران شفیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایم ڈی واسا نے 11۔30 بجے کا وقت دیا تھا لیکن بمشکل 12۔15 پر آئے۔ ملاقات میں ان کا رویہ نامناسب تھا۔ ایم ڈی واسا نے کہا میں چاہتا ہوں کہ واسا بندہوجا ئے۔ آپ وزیر اعلی کے پاس جائیں۔ سید ارشد فاروق نے کہا کہ حکومت نے ان کو اپنی نمائندگی کے لئے بٹھایا ہوا ہے یہ اسی چیز کی مراعات لیتے ہیں۔ وہ تاجران کی کوئی بات سننے کے لئے تیار نہ تھے۔ کیا اب شہر کے لوگ اپنے مسائل کے لئے وزیر اعلی کے پاس جائیں گے۔ جبکہ بل واسا بھیج رہی ہے پیسے بھی واسا لے رہی ھے تو جواب وزیر اعلی دے گا۔ چوہدری فاروق نے کہا کہ یہ رویہ نامناسب ہے ان کو چاہیئے عوام کی بات حکام بالا تک پہنچائیں۔ ڈائریکٹرز کے حوالے کر کے چلے گئے کہ اب آپ ان سے بات کر لیں میں کچھ نہیں کرسکتا۔ عمران شفیق نے کہا کہ وزیر اعلی صاحب محکموں کو بہتر کرنے کا دعوی کررہے ہیں لیکن ان زیرتحت افسران بات کرنے کے لیئے تیار نہیں۔وزیر اعلی اس بات کا نوٹس لیں۔ سید ارشد فاروق نے کہا کہ ایم ڈی واسا کا یہ کہنا بھی غلط ہے کہ واسا نے 15 سال سے بل نہیں بڑھائے۔2018 تک بل دو مہینے کا آتا تھا۔ اب انہوں نے ماہانہ بل دینا شروع کر دیا۔ اس طرح 100 فی صد بل بڑھایا گیا ہے۔ ایم ڈی واسا پبلک سرونٹ ہے۔ یہ عوام سے اپنا رویہ درست کریں۔

ای پیپر دی نیشن